Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsآصف زرداری سے کہا اس بار آپ ”کوئین آف انگلینڈ “ کی...

آصف زرداری سے کہا اس بار آپ ”کوئین آف انگلینڈ “ کی طرح کے صدر ہوں گے،بلاول بھٹو

Published on

آصف زرداری سے کہا اس بار آپ ”کوئین آف انگلینڈ “ کی طرح کے صدر ہوں گے،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کہا اس بار آپ ”کوئین آف انگلینڈ “ کی طرح کے صدر ہوں گے،صدر زرداری پاکستان میں تقسیم کو ختم کریں گے۔ ایوان وزیراعظم میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری جب صدر منتخب ہوجائیں گے تو یہ پاکستان میں پہلی بار ہوگا جب کسی سویلین نے صدارتی عہدہ دو بارہ سنبھالا ہے، اس سے پہلے پچھلی بار جب آصف زرداری صدر بنا تو پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ طاقتور سویلین صدر منتخب ہوئے تھے، لیکن پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صدر پاکستان کے تمام اختیارات کو وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کیا تھا، اسی طرح ہم سب نے مل کر 58 ٹوبی کے اختیار کو بھی ختم کیا تھا، اب میں والد آصف زرداری کو کہتا ہوں اب جب آپ صدر بنیں گے تو ایسے ہوں گے جیسے کوئین آف انگلینڈ ہوتی تھیں، امید ہے صدر آصف زرداری پاکستان میں تقسیم کو ختم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحادی حکومت پہلے سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرے گی، میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت اس حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، عدالتی اور انتخابی اصلاحات کو بھی مکمل کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر ، سابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایوان وزیراعظم میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بہت چیلنجز درپیش ہیں، اگر آئن اسٹائن چیلنجز سے نہیں ڈرا تو شہبازشریف بھی نہیں ڈرے گا، جہاں مشکل ہوگی ہم ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے، ان کو اپنا زور بازو بھی دیں گے، الیکٹورل اور بین الاقوامی سطح پر بھی مدد دیں گے، زراعت ہمارا بڑا ایشو ہے، ہمیں چاہیئے زرعی شعبے کو ٹھیک کریں، نہروں کی لائینگ کریں، ڈیمز بنائیں، چین 5ٹریلین ڈالر کی فوڈ امپورٹ کرتا ہے، لیکن ہمارے پاس بلوچستان پڑا ہے جو خالی ہے، جہاں صرف پانی لانا ہے ، وہاں پانی لانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ذوالفقار بھٹو شہید کا ریفرنس دائر کیا تھا تو کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ کچھ ہوگا بھی؟لیکن آپ سب نے کل دیکھا اور سنا کہ تاریخ نے ایک پلٹا لیا، تاریخ مان گئی کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا۔اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر ایک پتا بھی نہیں ہلتا، ہم اللہ کی مدد سے پاکستان کا مشکلات سے نکالیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان وزیراعظم میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سے وفاق میں حکومت قائم ہوئی ہے، تمام اتحادی مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے، خیبرپختونخواہ میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کا ہم احترام کرتے ہیں، خیبرپختونخواہ بھی ہمارا صوبہ ہے ہم کوشش کریں گے کہ مل کر چلیں، پاکستان چار اکائیوں کا نام ہے، ایک اتحاد کا نام ہے، اگر ایک روٹی ہے تو بانٹ کر کھائیں ، لہذا ملک قوم کی مل کر تقدیر بدل دیں گے۔

سب نے مل کر مجھ ناچیز کو ایک مرتبہ پھر عزت بخشی ہے، آصف زرداری ہمارے مشترکہ صدارتی امیدوار ہیں، 9 مارچ کو قومی اسمبلی ، چاروں اسمبلیاں اور سینیٹ صدر کا انتخاب کریں گی، ہمارے پاس اکثریت ہے، لیکن اس کے باوجود ہم ووٹ مانگیں گے، جنہوں نے ووٹ نہیں دینا ان کے پاس بھی جانا ہوگا۔ شاید ان کا دل بدل جائے کہ ہمیں ووٹ دینا چاہئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے سامنے ہمالیہ نما چیلنجز ہیں، ہمیں ہوش ربا چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا حامی ہوں کہ ٹیکس ہمیں کم کرنی چاہیے، بار بار ایک ہی بندے پر اگر ٹیکس لگائیں گے تو وہ ہار جائے گا، ہمیں ٹیکس کی شرح کم اور ٹیکس بیس کو بڑھانا ہوگا، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں ٹیکس جنریٹ بہت کم ہے۔ ادارے کئی سو ارب روپیہ ضائع کررہے ہیں ، غریب آدمی کے ٹیکس کے پیسے اور قرض لے کر اس نقصان کو پورا کررہے ہیں۔ سالانہ کئی سو ارب معیشت کا نقصان ہورہا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ بجلی گیس کے گردشی قرضے 5 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 500 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری ہوتی ہے، پی آئی اے کا قرضہ 825 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ہماری جڑیں معاشی طور پر کھوکھلی کی جارہی ہیں، اگر ہم نے اس کشتی کو کنارے لگا دیا تو تاریخ ہمیں قیامت تک یاد رکھے گی۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...