Thursday, January 9, 2025
Homeبین الاقوامیامریکی جامعات میں غزہ کے حق میں ہونے والے احتجاج پر بائیڈن...

امریکی جامعات میں غزہ کے حق میں ہونے والے احتجاج پر بائیڈن کا ردعمل

Published on

امریکی جامعات میں غزہ کے حق میں ہونے والے احتجاج پر بائیڈن کا ردعمل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاجی مظاہروں پر امریکی صدر بائیڈن کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے، مظاہروں میں اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا احترام ہونا چاہیے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم آمرانہ قوم نہیں جہاں لوگوں کو خاموش کرایا جائے اور اختلاف کو دبایا جائے، ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں ہے، ہم سول سوسائٹی ہیں جہاں امن و امان برقرار رہنا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم جامعات کے احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ امریکا میں امریکی جامعات میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں طلبہ اپنی جامعات سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اسرائیلی جامعات کے ساتھ شراکت داری ختم کریں اور اسرائیلی کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری نکال لیں۔

امریکی جامعات میں 18 اپریل سے جاری غزہ کے لیے احتجاج میں اب تک 1100 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔

Latest articles

بھارت کا افغانستان سے چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت بڑھانے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان...

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

More like this