
ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی مقابلہ میں ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزم پیرعمر جان سرہندی کی ضمانت منظور
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر شاہنواز کی پولیس حراست میں جعلی مقابلہ ہلاکت مقدمے میں نامزد ملزم پیر آغا عمر جان سرہندی کی راہداری ضمانت منظور۔
عدالتِ عالیہ نے دس روز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کی، عمران نامی شخص نے ضمانت دی۔
سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ جان علی جونیجو نے پیر آغا عمر جان سرہندی کی راہداری ضمانت درخواست کی پیروی کی۔
پیر آغا عمر جان سرہندی نے ضمانت کے بعد مقدمے کو ختم کرنے کے لیے آٸینی پٹیشن داٸر کردی۔
سندھڑی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پر عدالتِ عالیہ کے تمام فریقین کو 14 اکتوبر کے نوٹسز جاری ۔