Friday, July 5, 2024
کھیلاذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، وزیرِ اعظم کی جانب سے سلور میڈل لانے...

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، وزیرِ اعظم کی جانب سے سلور میڈل لانے پر قومی ہاکی ٹیم کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلور میڈل نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لکھ پتی بنادیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے .

اس سے قبل پنجاب حکومت نے20لاکھ روپے جبکہ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ہر کھلاڑی کو ایک ، ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ قومی سطح پر بھی قومی کھلاڑیوں کی کار کردگی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کھلاڑیوں کو ملاقات کے لئے بلالیا ہے جو رواں ہفتے متوقع ہے، جبکہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کرائی جائے .

دیگر خبریں

Trending

Japanese climber dies while descending one of Pakistan's highest mountain peaks

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے...