Wednesday, January 8, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیآٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا...

آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Published on

آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے آٹو انڈسٹری سیفٹی سے متعلقہ ادارے نے دسمبر میں 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے کے اعلان پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، معروف امریکی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ حال ہی میں پیش آنے والے متعدد کار حادثات کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکا کے ادارے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے واپس منگوائی گئی گاڑیوں پر ٹیسلا کی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس کی تنصیب پر سوالات اٹھائے ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق، ٹیسلا نے ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی سوفٹ ویئر اپ گریڈ نہیں کیا، جس کے باعث ڈرائیورز اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

حال ہی میں، واشنگٹن میں ایک 28 سالہ موٹر سائیکل سوار پر ٹیسلا گاڑی اس وقت چڑھ دوڑی جب وہ آٹو پائلٹ موڈ میں تھی۔ اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، ٹیسلا ڈرائیور نے کار کو آٹو پائلٹ ڈرائیونگ سسٹم پر لگایا تھا اور وہ اپنا فون استعمال کر رہا تھا۔ مذکورہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ غفلت برتنے، آٹو پائلٹ موڈ پر بھروسہ کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایک ایسا ہی حادثہ ہوا تھا جس میں آٹو پائلٹ موڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک انجینئر کی موت واقع ہوئی تھی۔ ٹیسلا نے اس مقدمے میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کی حامی بھری تھی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this