Monday, November 11, 2024
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان...

آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پیٹ کمنز ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، اور ایڈم زمپا۔
جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ دونوں ولادت کی چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا.

چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے، اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیریز فروری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ون ڈے 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

Screengrabs of Cricket Australia post-FB
Screengrabs of Cricket Australia post-FB

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this