اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سمندر میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا۔
مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔ حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ 2021 میں بھی آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔