Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

Published on

spot_img

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایفٌ) کےساتھ اسٹاف سطح معاہدے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی کےکنٹری ڈائریکٹر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے, ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نمٹنے کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح معاہدہ طے پانے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پرپیشرفت سے مارکیٹ میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this