Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاناسد عمر سینے میں درد کے باعث کمرہ عدالت سے ہسپتال منتقل

اسد عمر سینے میں درد کے باعث کمرہ عدالت سے ہسپتال منتقل

Published on

spot_img

اسد عمر سینے میں درد کے باعث کمرہ عدالت سے ہسپتال منتقل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کو منگل کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسدعمر کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کمرہ عدالت میں سینے میں درد محسوس ہوا، اس لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کے خون کے نمونے لیے اور ای سی جی کرایا، ان کی ابتدائی ای سی جی رپورٹ نارمل ہے، جب کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر کم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر ان کی حالت کا مزید جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں کچھ دیر کے لیے نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں لوگوں نے انہیں ہاتھ پر اٹھا کر گاڑی میں منتقل کیا ہے۔

کراچی میں 9 جون کو انہیں کمر میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسد عمر کو 9 مئی کے فسادات کے بعد متعدد مقدمات کا سامنا ہے، جن میں توڑ پھوڑ، سائفر کیس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل نے 11 نومبر 2023 کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر سیاست کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اسدعمر نے پہلے ہی 24 مئی کو پارٹی کے سکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this