Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلارشد ندیم کے کوچ پیرس ڈائمنڈ لیگ میں ان کی کارکردگی...

ارشد ندیم کے کوچ پیرس ڈائمنڈ لیگ میں ان کی کارکردگی سے مطمئن

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے کہا کہ پیرس ڈائمنڈ لیگ میں ارشد کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ چوٹ اور سفر کے پیچیدہ شیڈول کے باوجود، ارشد ندیم 84.21 میٹر کے تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مقابلے سے قبل ارشد اور ان کی ٹیم نے قطر سے ہالینڈ اور پھر پیرس کا سفر کیا جس میں 26 گھنٹے لگے۔ ارشد نے گزشتہ ایک سال سے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا، اورانہیں ردھم میں واپس آنے کے لیے چند تھرو لگے تھے۔ مزید برآں، وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ صرف تین ٹاپ پھینکنے والوں کو ہی چھٹا تھرو ملے گا۔

اولمپکس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، بٹ نے کہا کہ ارشد ندیم اولمپکس سے قبل اپنا وقت سمجھداری سے صرف کرنا چاہتے ہیں اور پانچ تکنیکوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ تربیت جاری رکھنے اور مقابلے کی تیاری کے لیے 24 جولائی کو پیرس جائیں گے۔ انہیں سہولیات کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب سے تعاون درکار ہوگا۔ امید ہے کہ ارشد جلد ہی پنجاب سٹیڈیم میں دوبارہ ٹریننگ شروع کر دیں گے۔

اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے لیے ارشد کو پاکستان کی بہترین امید سمجھا جاتا ہے، انہوں نے 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments