Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsملائیشیا کے وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد،شہباز شریف سے ملاقات، گارڈ آف...

ملائیشیا کے وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد،شہباز شریف سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Published on

spot_img

ملائیشیا کے وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد،شہباز شریف سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم جمعرات کو اپنے ہم منصب شہباز شریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

باضابطہ استقبالیہ تقریب کے مقام پرپہنچنے پر وزیر اعظم شہباز نے غیر ملکی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے جب غیر ملکی معززین کو سلامی دی گئی ۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا ملائیشین وزیراعظم نے جائزہ لیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح کے مذاکرات میں آگے بڑھنے سے قبل اپنے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔

روایت کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیراعظم عزت مآب یاب داتو سری انور ابراہیم نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا احاطہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی پر تبادلہ ءخیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو ملائیشیا کو سال 2025 کے لئے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم ابراہیم نے ، آسیان میں بطور سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر، پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔انھوں نے پاکستان اور آسیان کے درمیان روابط اور آسیان میں پاکستان کے وسیع تر کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔

وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعاون کا ذکر کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام سطحوں پر بات چیت اور وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) اور دو طرفہ مشاورت بڑھانے کے لیے حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this