Sunday, January 5, 2025
Homeالیکشن 2024نوازشریف’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری،پنجاب میں ہر مریض کیلئے 10...

’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری،پنجاب میں ہر مریض کیلئے 10 لاکھ روپے مختص

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلاسز کے ہر مریض کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کردیے۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کے لیے ساڑھے 8 لاکھ روپے ڈائیلاسز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے مختص کر دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائیلاسز مریضوں کے مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبہ بھر میں ڈائیلاسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلاسز کا رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لیے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی آئی سی ٹو اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے زیر تکمیل پروجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ امراض قلب کے علاج کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور ادویات لائی جائیں، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے، ماسٹر ٹرینر تعینات کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان میں ڈائیلاسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکام سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this