Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں ایپل کی مینوفیکچرنگ کا آغاز، مقامی پارٹس 50 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ

Apple begins manufacturing in Pakistan, plans to increase local parts by 50 percent

Apple begins manufacturing in Pakistan, plans to increase local parts by 50 percent

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد پاکستان میں آئی فونز کی تیاری شروع کرنے جا رہی ہے۔ حکومت نے نئے موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک میں مراعات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں زمین پر رعایتی نرخ اور 8 فیصد کارکردگی کی ترغیب شامل ہے۔ ایپل نئے فریم ورک کے تحت پاکستان میں ریفربشڈ آئی فونز تیار کر کے انہیں دوبارہ برآمد بھی کرے گی، جس سے پہلے سال تقریباً 100 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمد علی منصور نے بتایا کہ ایپل نے دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت کے منصوبے کے ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت دینے کا ماڈل اختیار کیا ہے، جیسا کہ کمپنی نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت میں بھی کیا تھا۔ منصور کے مطابق حکومت پہلے سے موجود موبائل فون مینوفیکچررز کو 6 فیصد کارکردگی کی ترغیب دے رہی ہے، لیکن ایپل اور دیگر عالمی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے اسے 8 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیوں سے موبائل مینوفیکچرنگ میں 557 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتیں  بھی طے پا چکی ہیں۔ نئے فریم ورک کے تحت نہ صرف آئی فون بلکہ لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، سمارٹ واچ، ٹریکر اور ایئر بڈز کی مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری کی توقع ہے، تاکہ پاکستان کو موبائل اور الیکٹرانکس کا علاقائی مرکز بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فون مینوفیکچررز نے وعدہ کیا ہے کہ پہلے سال میں مقامی پرزے 35 فیصد استعمال کریں گے، جو بعد میں 50 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ موجودہ وقت میں لوکلائزیشن صرف 12 فیصد ہے۔ حکومت ایکسپورٹ پر 6 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے جمع ہونے والی رقم موبائل مینوفیکچرنگ میں ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری پر استعمال ہوگی۔ پچاس ہزار سے  ساٹھ ہزار کی قیمت کے فونز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، جبکہ ایک لاکھ سے زائد قیمت والے فونز پر یہ ٹیکس عائد ہوگا۔

ای بائیک اور الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 9 ارب روپے مختص کر کے الیکٹرک دو پہیوں پر 40 فیصد سبسڈی فراہم کی ہے اور 3 فیصد ٹیکس عائد کر کے پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ لاہور کی ایک کمپنی الیکٹرک چار پہیوں کی پیداوار شروع کر رہی ہے، جیسے آلٹو، جو سات لاکھ سے آٹھ لاکھ میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے مرحلے میں ای بائیک اسکیم ہر شہری تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور آٹو انڈسٹری کے تمام عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ سرٹیفکیٹ سمیت ہر مرحلہ شفاف ہو۔

Tags: ئی فونز الیکٹرک گاڑیوں ای بائیک ایپل موبائل مینوفیکچرنگ

Post navigation

Previous: ویانا میں بڑی سفارتی پیش رفت: شہباز شریف کی چانسلر اسٹوکر سے ملاقات، دوطرفہ روابط مزید مضبوط کرنے کا اعلان
Next: برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوسا نے اسلام قبول کر لیا

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues stern warning to players for violating central contract-PCB
  • کھیل

پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.