Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsامریکا کا پاکستان میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات...

امریکا کا پاکستان میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر زور

Published on

امریکا کا پاکستان میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں 8 فرروی کو عام انتخابات کے انعقاد کے دوران دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران الیکشن کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دی، ساتھ ہی بےضابطگیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتا ہے، اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہو۔

قانون کی حکمرانی اور آئین کے احترام پر زور دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل میں کچھ بےضابطگیاں دیکھیں، پرتشدد واقعات، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا انتخابی عمل پر منفی اثر پڑا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتِ پاکستان عوام کی خواہشوں کا احترام کرے گی اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل آزادانہ تحقیقات ہی مناسب قدم ہوگا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this