Wednesday, July 3, 2024
Top Newsبلوچستان سے سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق فارم 55 جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ، اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، مسلم لیگ ن کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی اور جے یو آئی کے احمد خان بھی جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلامقابلہ کامیاب ہوئی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

اس طرح بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو 3، 3 نشستیں ملیں.

جمعیت علما اسلام (ف) کو 2 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور نیشنل پارٹی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں.

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...