Friday, July 5, 2024
پاکستانالقادر ٹرسٹ: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک...

القادر ٹرسٹ: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟

القادر ٹرسٹ: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ چند دنوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیرِ سماعت القادر ٹرسٹ کیس عوامی سطح پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون اور القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے ملک ریاض کی ایک ٹویٹ ہے۔

ملک ریاض نے 26 مئی کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مصدقہ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ انھیں ’سیاسی مقاصد کی وجہ سے دباؤ‘ کا سامنا ہے مگر وہ ’کسی صورت نہیں جھکیں گے۔‘

پاکستان میں ملک ریاض سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے ساتھ ساتھ سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے روابط کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اُن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہر مشکل سے نکلنے کا فن بھی خوب جانتے ہیں۔

تاہم انھوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن پر دباؤ کون ڈال رہا ہے اور کیوں ڈالا جا رہا ہے۔ البتہ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس کیا گیا کہ ملک ریاض القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دے رہے تھے جو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر کر رکھا ہے۔

ملک ریاض کی اس ٹویٹ اور القادر ٹرسٹ کیس پر جاری بحث پر پاکستان تحریک انصاف اور حکومت دونوں کی جانب سے ردعمل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے سینکڑوں کنال پر محیط اراضی اُس 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض حاصل کی، جس کی شناخت برطانیہ کے حکام نے کی تھی اور یہ رقم پاکستان کو واپس کر دی تھی۔

اس کیس میں عمران خان، بشری بی بی، ملک ریاض، احمد علی ریاض و دیگر کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔

رواں برس نو جنوری کو احتساب عدالت نے ملک ریاض اور اُن کے بیٹے احمد علی ریاض سمیت کیس کے پانچ دیگر شریک ملزمان کو مقدمے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے پاکستان میں موجود اُن کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ملک ریاض کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں اور ملک سے باہر ہیں

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...