Wednesday, January 8, 2025
Homeبین الاقوامیایئر یوروپا کی پرواز کو شدید فضائی ناہمواری کا سامنا، 30...

ایئر یوروپا کی پرواز کو شدید فضائی ناہمواری کا سامنا، 30 مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد برازیل میں ہنگامی لینڈنگ

Published on

ایئر یوروپا کی پرواز کو شدید فضائی ناہمواری کا سامنا، 30 مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد برازیل میں ہنگامی لینڈنگ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی ہیلتھ حکام کے مطابق میڈرڈ سے مونٹیویڈیو، یوراگوئے جانے والی ایئر یوروپا کی پرواز کو پیر (1 جولائی) کو شدید فضائی ناہمواری کی وجہ سے برازیل کے ہوائی اڈے پرلینڈ کرنا پڑا جس کے نتیجے میں 30 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

پرواز UX045 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 2:32 بجے شمال مشرقی برازیل کے نیٹل ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کی مقامی ہوائی اڈے کے آپریٹر زیورخ ایئرپورٹ برازیل نے تصدیق کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایئر یوروپا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو جس میں 325 مسافر سوار تھے بحر اوقیانوس کے اوپر اس وقت نا ہمواری کا سامنا کرنا پڑا جب وہ برازیل کے ساحل کے قریب پہنچ گیا تھا۔

طیارہ معمول کے مطابق اترا اور ایمبولینسیں فوری طور پر پہنچ گئیں.

ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ کچھ مسافروں کو طبی امداد کی ضرورت تھی اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا.

ایک مقامی طبی ٹیم نے برازیل کے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کم از کم 30 مسافروں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور ان میں سے 10 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹیم نے مزید کہا کہ فضائی نا ہمواری کے دوران مریضوں کے سروں پر چوٹیں آئی تھیں اور انہیں کرینل فریکچر اور چہرے پر کٹ سمیت چوٹیں آئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ میانمار کے اوپر سنگاپور ایئر لائن کی ایک پرواز کو شدید فضائی نا ہمواری کا سامنا کرنے کے چند ہفتوں بعد پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ایک برطانوی شخص کی موت ہو گئی تھی۔

شدید فضائی نا ہمواری بہت کم متوقع ہوتی ہے لیکن حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this