
ایرانی وزیرخارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کے بعد علی باقری کنی ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ مقرر
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حکومتی کابینہ نے پیر کو نائب وزیر خارجہ علی باغیری کنی کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں حسین امیرعبداللہیان کی ہلاکت کے بعد قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے محمد مخبرکو حکومت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔