Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہکورونا سے صحت یاب ہو کر بائیڈن واشنگٹن پہنچ گئے، آج اہم...

کورونا سے صحت یاب ہو کر بائیڈن واشنگٹن پہنچ گئے، آج اہم خطاب کریں گے

Published on

spot_img

کورونا سے صحت یاب ہو کر بائیڈن واشنگٹن پہنچ گئے، آج اہم خطاب کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن جن کا ایک ہفتہ قبل ‘کووڈ ‘کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ، منگل کے روز ان کا ‘کووڈ ‘کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے اب وہ اپنی نجی رہائش سے واپس واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ وہ ‘2024 کے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے دو ان بعد وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔

انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ ‘ کووڈ’ کی وجہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں محدود کیے رکھیں۔ نیز اس دوران اپنی جماعت کے رہنماؤں کی طرف سے الیکشن سے دستبرداری کے معاملے پر دباؤ کے بعد اپنے ذاتی اعتماد کی ٹیم ، اور اہل خانہ سے مشاورت کی۔ بالآخر انہوں نے صدارتی دوڑ سے خود کو الگ کرنے کا اتوار کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کر دیا۔

اس کووڈ ‘کی وجہ سے انہیں یہ بہت بڑا اور بھاری فیصلہ کرنے کے لیے تنہائی بھی میسر رہی۔ وہ اب صدارتی امیدوار بھی نہیں اور ‘کووڈ’ سے بیمار بھی نہیں۔ اس لیے ہلکے پھلکے ہو کر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے صدر جوبائیڈن نے اپنے ٹریڈ مارک کی حیثیت اختیار کر چکے سیاہ چشمے کو اپنی آنکھوں پر اور سرجیکل ماسک کو چہرے پر سجایا اور امریکی صدر کے سفر کے لیے مخصوص ایئر فورس ون میں سوار ہو گئے۔ یہاں وہ بدھ کے روز ایک بار پھر قوم سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا یہ خطاب اوول آفس سے بدھ کی رات کو متوقع ہے۔

اس سے پہلے ان کے وائٹ ہاؤس کے فزیشن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ صدر جوبائیڈن کا ‘کووڈ ‘کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور اب انہیں ‘کووڈ ‘ نہیں ہے۔

ان کے فزیشن ڈاکٹر کیون او کونر نے منگل کے روز جوبائیڈن کی اس صحت یابی کا اعلان کرتے ئوے کہا ‘ اب وہ اپنی صدارتی ذمہ داریاں ادا کرنا جاری رکھیں گے۔’

ایک اطلاع کے مطابق بدھ کی رات 8 بجے وہ ایک خطاب کرنے والے ہیں۔ جس میں وہ اپنے آنے والے دنوں کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز اب ان کی نیتن یاہو کے ساتھ بھی ملاقات ہو گی، اس ملاقات کا وائٹ ہاؤس نے بھی اعلان کر دیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this