Wednesday, January 8, 2025
HomeTop News8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں...

8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں گا،بلاول بھٹو

Published on

8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں گا،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں گا ، میں نئی سوچ کے ساتھ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، اس ملک کو شہبازشریف کی طرح نہیں چلانا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے والے تین صوبوں کی عوام کے پاس نہیں گئے، نوازشریف نے مناظرے موازنے کا چیلنج قبول نہیں کیا جس پر افسوس ہوا، پوری دنیا میں نامزد وزیراعظم اور صدور کے امیدوارمیڈیا کے سامنے بیٹھ کر مباحثہ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بارش کے بعد بھی مناظرے کیلئے تیار تھا، کراچی کے حوالے سے ان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، حفیظ پاشا نے پاکستان کے تمام صوبوں کا موازنہ کیا سندھ پنجاب سے ہر شعبے میں آگے ہے۔یہ سروے شہبازشریف کی کابینہ میں شامل وزیر کے شوہر نے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نئی سوچ کے ساتھ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، اس ملک کو شہبازشریف کی طرح نہیں چلانا چاہتا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر قوم کے مفاد میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا۔ کرسی کا شوقین ہوتا تو اس وقت ہی شہبازشریف کی بجائے خود وزیراعظم بن جاتا، ہم نے 16ماہ خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کی، پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کیلئے بھرپور محنت کی، ہم نے سمجھا تھا کہ اپنے مورچے سنبھالیں گے اور ووٹ کو عزت دلائیں گے، لیکن ان کی نیت کچھ اور تھی معاشی بحران کے حل میں بھی دل چسپی نہیں تھی بس انہیں کسی نہ کسی طرح حکومت میں آنا تھا، یہ چاہتے ہیں کچھ بھی کرکے نوازکو چوتھی بار وزیراعظم بنانا ہے، 8فروری کے بعد میں جشن منا رہا ہوں گا کیونکہ میں حکومت بنانے جارہا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کی اب وہ نیت نہیں کہ ان کے ساتھ اتحاد پر غور کروں۔

آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو

سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے، بلاول بھٹو

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this