Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلفٹ بالافریقہ کپ آف نیشنز،کانگو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر...

افریقہ کپ آف نیشنز،کانگو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

Published on

افریقہ کپ آف نیشنز،کانگو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

افریقہ کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل میں گنی اور ڈی آر کانگو کا مقابلہ جمعے کے روز ہوا ۔جس میں ڈی آر کانگو نے گنی کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ۔
کھیل کے 20ویں منٹ میں کانگو کے کھلاڑی چنسل ایمبیمبا نے گنی کے محمد بایو کو فاؤل کیا جس وجہ سے اس نے پنالٹی کک سے گول کر دیا۔ اس کے صرف سات منٹ بعد چنسل نے کانگو کے لیے ایک مشکل زاویہ سے گول کیا اور اسکور برابر کر دیا۔
افریقہ کپ  آف نیشنز،کانگو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں ڈی آر کانگو کو اس وقت پنالٹی کک ملی جب گنی کے کھلاڑی جولین جینویئر نے ڈی آر کانگو کے کھلاڑی سیلاس کو فاول کیا۔ برنٹ فورڈ کے لیے کھیلنے والے ویسا، نے کامیابی سے پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کر کے ڈی آر کانگو کو برتری دلائی۔اس کے جواب میں گنی کی ٹیم اس طرح کھیل نہیں پائی جیسا وہ چاہتی تھی ۔
گنی کے ہار کے تابوت میں آخری کیل اس وقت لگا جب ڈی آر کانگو کے آرتھر ماسوکو، نے فری کِک سے گول کیا۔ اس نے گیند کو میدان کے بائیں جانب اچھالا اور وہ گنی کے گول کیپر کے دفاع کو ناکام بناتے ہوئے قریب پوسٹ میں جالگی ۔ اور یوں ڈی آر کانگو نے جیت حاصل کر کے (افکون ) سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔جو گنی کے خلاف ان کے عمدہ کھیل کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈی آر کانگو اب بدھ کو سیمی فائنل میں مالی بمقابلہ آئیوری کوسٹ میں سے فاتح کا سامنا کرے گی ۔
افریقہ کپ  آف نیشنز،کانگو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ایشین کپ کی تاریخ میں اردن کی پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this