Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئینٹی سیریز ،افغانستان نے آئر لینڈ کو سیریز کے فیصلہ کن...

ٹی ٹوئینٹی سیریز ،افغانستان نے آئر لینڈ کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئینٹی میچ میں افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف 57 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ ابراہیم زدران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، اور 72 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ابراہیم کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز تک پہنچانے میں مدد ملی ۔

Ibrahim Zadran made an important 72
Ibrahim Zadran made an important 72

افغانستان کی پہلی وکٹ 14 اسکور پر گری ،باؤلر مارک ایڈیئر نے رحمان اللہ گرباز کی اہم وکٹ حاصل کی ۔ بعد ازاں افغانستان نے تیزی سے مزید دو وکٹیں گنوادیں، جس سے افغان ٹیم کے 48 اسکور پر تین آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم ابراہیم زدران نے محمد اسحاق کے ساتھ 54 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور بغیر آؤٹ ہوئے ایک اہم اننگز کھیلی جس نے افغانستان کے جیت کے امکانات کو روشن کیا ۔

Josh Little took a difficult catch to remove Azmatullah Omarzai
Josh Little took a difficult catch to remove Azmatullah Omarzai

اس کے جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ 2.4 اوورز میں صرف 15 اسکور پر آئر لینڈ کے تین اہم کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ افغانستان کے باؤلر نوین الحق نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ کے دوسرے ہی اوور میں اینڈریو بالبرنی اور لورکن ٹکر کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایک اور افغان گیند باز فضل الحق فاروقی نے پال اسٹرلنگ کو آؤٹ کیا۔

Afghanistan celebrate the wicket of Paul Stirling
Afghanistan celebrate the wicket of Paul Stirling

یہ تین ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد آئرلینڈ تیزی سے ہدف کا رعاقب کرنے کے لیے جدو جہد کی ۔ افغانستان کی جانب سے ایک اور بولر عظمت اللہ نے ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل کو آؤٹ کرکے مزید دو وکٹیں حاصل کیں۔ ، یعنی آئرلینڈ 9.5 اوور کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز پر مشکل میں تھا۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے کچھ بڑے شاٹس لگائے جن میں دو چھکے بھی شامل تھے، جس نے مختصر طور پر آئرش ٹیم کی امیدیں جگائیں۔ تاہم افغانستان کے باؤلر راشد خان واپس اٹیک پر آئے اور ڈیلانی کو مزید رنز بنانے سے روک دیا۔

اور بالآخر آئرلینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 98 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ آئر لینڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا اور افغانستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔

Azmatullah Omarzai finished with 4 for 9
Azmatullah Omarzai finished with 4 for 9

آئرلینڈ کی پوری بیٹنگ لائن میں کرٹس کیمفر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے باؤلر عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد، آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم معمول کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے ہاتھوں شکست کھا گئے جو کہ ایک بہتر ین ٹیم ہے ۔ نقصان کے باوجود، انہیں سیریز کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے اچھی انفرادی کارکردگی پر فخر ہے ۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this