Wednesday, July 3, 2024
کھیلفٹ بالاے ایف سی کے وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ...

اے ایف سی کے وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق اے ایف سی کے 3رکنی وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن میں مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ پیر کو لاہور پہنچنے والے مہمان آفیشلز میں ہیڈ آف اسٹریٹجک پلاننگ و ایڈوائزری یونٹ لیزارس جانسن، سینئر منیجر ساؤتھ ایشیا یونٹ سونم جمی اور منیجر ساؤتھ ایشیا یونٹ دنیش ڈی سلوا شامل ہیں۔


دوسرے روز وفد کی پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں این سی رکن شاہد نیاز کھوکھر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ بھی موجود تھے، میٹنگ میں پاکستان فٹبال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

گزشتہ روز بھی وفد کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، مختلف شعبوں کے سربراہان نے اے ایف سی کے وفد کو گزشتہ 2سال میں ہونے والے ایونٹس اور سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ مستقبل کے فٹ بال منصوبوں اور اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان فٹبال کے معاملات کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کیلئے فیڈریشن کی گورننس، فنانس، پلاننگ، انتظامی امور پر بھی غور کیا گیا، انفرا اسٹرکچر کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے پاکستان فٹبال کے فروغ کے مواقع اور ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اے ایف سی وفد کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان فٹبال کے امور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، مہمان وفد کا 3روزہ دورہ کل (بدھ) کو مکمل ہوگا۔

دیگر خبریں

Trending

Parents expressed their gratitude for organizing summer sports camp in Punjab

پنجاب میں سمر سپورٹس کیمپ کے انعقاد پر والدین کا اظہار...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے ماہر کوچز، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت...