ولاگرز کو پیسے دینے کا الزام،آصف زرداری اور جمائما گولڈ سمتھ آمنے سامنے

0
39

ولاگرز کو پیسے دینے کا الزام،آصف زرداری اور جمائما گولڈ سمتھ آمنے سامنے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سےان پر لگائے گئے الزام کہ جمائما گولڈسمتھ پاکستان میں سیاسی مقاصد کے لیے ولاگرز کو پیسے دے رہی ہیں ،انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا ردعمل دے دیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے صحافی عاصمہ شیرازی کو دیئے گئے انٹرویو میں آئندہ عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی مستقبل اور اس کے علاوہ دیگر سیاسی موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران عاصمہ شیرازی نے پی ٹی آئی سے متعلق آصف زرداری سے سوال پوچھا کہ ’تاثر یہی ہے کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے اور وہی (پی ٹی آئی) جیتے گی‘۔

جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ ’خدا کا خوف کریں، یہ تو باہر بیٹھے ہوئے وی لاگرز کہہ رہے ہیں، ان وی لاگرز کو پیسے دے رہی ہیں جمائما۔‘

بعدازاں سوشل میڈیا صارف احتشام کی ٹوئٹ پر جمائما گولڈسمتھ نے آصف زرداری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ظاہر ہے یہ سچ نہیں ہے، میں صرف پاکستان میں امن اور خوشحالی کی خواہش رکھتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کرپٹ سیاستدان جب مجھے بدنام کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں تو عام پاکستانی ہمیشہ میرا دفاع اور حمایت کرتے ہیں، آپ سب کا بہت شکریہ۔‘