Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاڈیالہ جیل میں قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

Published on

spot_img

اڈیالہ جیل میں قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی سنگین واردات رونما ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کا مقدمہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی میں چکی میں بند 4 حوالاتیوں کے خلاف درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول سبیل کو ملزمان وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاؤں رکھ کر دبایا تھا، مقتول کو 31دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سانس اکھڑنے پر دوا بھی دی گئی تھی۔

مقتول کو اکتیس دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سانس اکھڑنے پر دوائی بھی دی گئی تھی، یکم جنوری کی صبح مقتول بے ہوش پڑا تھا۔

جیل ہسپتال منتقل کرنے پر اس کی موت کی تصدیق ہوئی، مقتول کے گلے پر نشان تھے جس سے موت مشکوک ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں مبینہ طور پر پیسے نہ دینے پر حوالاتیوں کو مختلف طریقے سے تنگ کیا جاتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this