Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن...

ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

Published on

ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے25فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ملک میں بارشیں اور برفباری کا باعث بننے والا مغربی ہواوں کا سسٹم داخل ہو گا.

ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی، 24 فروری کو مغربی ہواوں کا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے بعد بارشیں اور برفباری کا باعث بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ فروری کا اختتام قریب آنے والے ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواوں کا تگڑا سسٹم 24 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو گا، جو چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارشوں اور برفباری ہونے کا باعث بنے گا۔ 24 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والا یہ مغربی ہواوں کا سسٹم 25 فروری سے ملک کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہونا شروع ہو گا۔

جبکہ 26فروری سے راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگا،ملک میں داخل ہونیوالی مغربی ہوائوں سے بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہی سلسلہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری ہونے کا باعث بھی بنے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے رہے گا جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this