Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی

الیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی

Published on

spot_img

الیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ

الیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے قبل الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 جنوری کو ہونے والی تجرباتی مشق کے لیے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور تمام ریٹرننگ
افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

الیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی

جاری کردہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہیں کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں، رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی مشق سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) بھی جاری کر دیے ہیں، اس کے مطابق ریٹرننگ افسر(آر اوز) 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کریں گے جبکہ پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ اسٹیشن کا میپ بھجوائیں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کریں گے، پریذائیڈانگ افسران قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ 26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا، فارم 45 کے اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔الیکشن 2024: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this