Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsملک بھر میں فیس بک ،ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا ایپس کی...

ملک بھر میں فیس بک ،ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا ایپس کی سروسز متاثر

Published on

ملک بھر میں فیس بک ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا ایپس کی سروسز متاثر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر کے انٹرنیٹ و سوشل میڈیا صارفین نے 20 جنوری کی شام انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے سمیت اس کے متاثر ہونے کی شکایات کیں۔ملک بھر میں فیس بک ، ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا

انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق زیادہ تر صارفین کے پاس شام ساڑھے 6 بجے کے بعد ابتدائی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی رفتار سست اور متاثر ہونا شروع ہوئی۔

صارفین نے فیس بک سمیت مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سست چلنے کی شکایات کیں، بعض افراد نے واٹس ایپ سمیت دیگر ایپلی کیشن کے بھی متاثر ہونے کی شکایات کیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار 5 بجے سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار رہے جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنی معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا رہا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے انٹرنیٹ صارفین نے اپنا انٹرنیٹ بھی بار بار متاثر ہونے کی شکایت کی جب کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی سروس ڈاوؕن ہونے سے متعلق بھی شکایات کیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this