امریکی سینیٹ نے اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد مسترد کردی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے پیش کردہ قرارداد کو مسترد کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے قرار داد گزشتہ ماہ پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔
قرار داد پر ووٹنگ سے قبل امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو صدی کے بدترین حملے قرار دیے۔
بعدازاں اس قرارداد پر آج ووٹنگ ہوئی جس میں 100 ارکان میں سے 72 ارکان نے قرار داد کی مخالفت کی، جبکہ صرف 11 ارکان نے حمایت کی۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ووٹنگ سے قبل تقریر میں قرار داد کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ امریکی امداد کا استعمال انسانی حقوق اور ہمارے اپنے قوانین کے مطابق ہو۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہوں نے سینیٹ کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جنگ عام شہریوں کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے۔