بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس عدالت میں چیلنج کردیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس عدالت میں چیلنج کردیا.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو چیلنج کردیا گیا ہے.
رخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی استدعا کی ہے، اس حوالے سے مؤقف اپنایا گیا ہے. کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. بشریٰ بی بی اور ان کے قانون شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے. اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 دسمبر کو عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے، عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا، وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کیے، غیر شرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔
گزشتہ سماعت پر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں بشری بی بی کی حاضری سے استثنی منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کا جیل ٹرائل کرنے کیلئے رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔