الرئيسيةTop Newsمجھے لگ رہا ہے آپ سب انتخابات کا التواء چاہتے ہیں، چیف...

مجھے لگ رہا ہے آپ سب انتخابات کا التواء چاہتے ہیں، چیف جسٹس کے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں ریمارکس

Published on

spot_img

مجھے لگ رہا ہے آپ سب انتخابات کا التواء چاہتے ہیں، چیف جسٹس کے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں ریمارکس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پی ٹی آئی وکیل سردار لطیف کھوسہ سے مکالمے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ مجھے لگ رہا ہے آپ سب انتخابات کا التواء چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہ میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، بینچ کے دیگر ججز جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

دوران سماعت چیف چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ ’کیا آپ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھی ہے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرواٸی ہے، اس رپورٹ میں کوٸی خامیاں ہیں تو عدالت کو بتائیں‘ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’رپورٹ میں الیکشن کمشنر پنجاب کے تحفظات کا کوئی ذکر نہیں‘۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ’کھوسہ صاحب آپ یہاں کھڑے ہو کر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتے‘، لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس کو کہا کہ ’میں آپ کی توجہ آپ کے ہی آرڈر کی طرف دلانا چاہتا ہوں‘، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’ہمیں اپنے آرڈر کا پتا ہے آپ کیوں توجہ دلا رہے ہیں؟‘۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’رپورٹ کے مطابق آپ کے 1ہزار 195 لوگوں نے کاغذات جمع کروائے، ہمارے سامنے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی رپورٹس ہیں‘ چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ ’آپ ان رپورٹس کو جھٹلا رہے ہیں تو جواب میں تحریری طور پر کچھ لانا ہوگا‘۔

اپنے دلائل میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے کسی فرنٹ لائن امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوئے‘، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ’آپ اپنے جواب میں خود کہہ رہے ہیں کہ ٹربیونلز نے آپ کو ریلیف دیا‘، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’پی ٹی آئی کیا یہ چاہتی ہے کہ 100 فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں؟ جو چاہتے ہیں وہ بتا دیں یہ قانون کی عدالت ہے زبانی تقریر سے نہیں چل سکتی، مجھے لگ رہا ہے آپ سب انتخابات کا التواء چاہتے ہیں.

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 15 جنوری بروز پیر تک ملتوی کردی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this