آرمی چیف نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ہاشم ڈوگر
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کسان اتحاد کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان فارمر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اس وقت کھاد کے مسائل کا سامنا ہے، کسانوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کل جناح کنونشن سینٹر میں تاریخی کسان کنونشن ہوا، آرمی چیف نے کنونشن میں شرکت کرکے کسانوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے خطاب سے ہم مطمئن ہیں، ہم پرامید ہیں کہ کسانوں کے مسائل حل ہوں گے، سب سے بڑا مسئلہ کھاد کی دستیابی کا ہے، کسانوں کو کھاد ایسے ملتی ہے جیسے بھیک ملتی ہے، کھاد کے مسئلے کا نوٹس لیا گیا ہے، امید ہے یہ مسئلہ حل ہوگا۔