نیتن یاہو استعفیٰ دیں،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

0
140

نیتن یاہو استعفیٰ دیں،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی برادری اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سکیورٹی حکام نے 7 اکتوبر کے حملوں میں ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے۔

7 اکتوبر کےحملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد نیتن یاہو نے اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کے ساتھ دوران جنگ ایمرجنسی حکومت کے قیام کا معاہدہ کیا تھا تاہم یائر لاپڈ نے اس ایمرجنسی حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

نیتن یاہو کی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے مطالبے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ کے حالات میں اس طرح کا مطالبہ انتہائی شرمناک ہے۔