Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ 27/06/2025
Malala turns her fight for equality to women in sports

Malala turns her fight for equality to women in sports Photo: CNN

ملالہ کی کھیلوں کے ذریعے لڑکیوں کو خودمختار بنانے کی کوشش


نوبل انعام یافتہ اور تعلیمی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ریسیس کے نام سے خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کے ایک نئے عالمی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ملالہ نے یہ منصوبہ لندن میں منعقدہ “بلی جین کنگ پاور آف ویمنز اسپورٹس سمٹ” کے موقع پر پیش کیا جس کا مقصد   خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کی ایک نئی جہت ہے۔

شاید یہ  بات بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ ، ملالہ، جو دنیا بھر میں ایک باہمت آواز اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، کھیلوں کی  بھی شوقین ہیں۔ انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، نیٹ بال، اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز جیسے متعدد ایونٹس میں شرکت کی، اور یہاں تک کہ ویلنٹائن ڈے کی ایک سرد شام بھی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک رگبی میچ دیکھنے میں گزاری۔

سی این این اسپورٹس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ملالہ نے  بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے  بچپن میں ہی محسوس کیا کہ لڑکیوں کو کھیلوں میں شرکت کے مساوی مواقع حاصل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب اسکول میں چھٹی کے وقت لڑکے کرکٹ کھیلنے چلے جاتے  تھے ، تو لڑکیوں کو وہیں رکنا پڑتا تھا “اس وقت سے مجھے اندازہ ہےکہ کھیلوں میں لڑکیوں کی شرکت آسان نہیں”۔

ریسیس کا مقصد صرف پیشہ ورانہ کھیلوں میں سرمایہ کاری تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو کھیلوں میں شامل کرنا بھی ہے۔ ملالہ اور ان کے شوہر عصر ملک اس منصوبے میں شراکت دار ہیں، جنہیں پاکستان میں کرکٹ فرنچائز قائم کرنے اور کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ملالہ کا کہنا ہے،
“ہم ایک ایسے موقع کی تلاش میں تھے جہاں ہم اپنی مہارت اور پلیٹ فارم کو خواتین کے کھیلوں کے فائدے کے لیے استعمال کر سکیں، کیونکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور مواقعوں  کی شدید کمی ہے۔

ریسیس کی مشاورت میں بلی جین کنگ اور ان کی اہلیہ الانا کلوس جیسے سرکردہ افراد شامل ہیں، جو خواتین کے کھیلوں کو کاروباری امکانات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ملالہ اور عصر ملک خاص طور پر دو لیگز (نیشنل ویمنز ساکر لیگ) اور (ویمنز نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ) میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ملالہ کے مطابق،
” ان لیگز میں سرمایہ کاری نہ صرف آگے بڑھنے کے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ یہ ہمیں یہ پرکھنے کا موقع بھی دیتی ہے کہ ہمارا مقصد اور اس سے جُڑی مالی حکمتِ عملی کس حد تک مؤثر ہے۔”

ملالہ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ معاشرتی مکالمے، امن اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا:

 جب کھیل ختم ہوتا ہے،”ہم ایک دوسرے کو گلے لگا تےہیں، ہاتھ ملا تے ہیں، اور یہ تسلیم کر تے ہیں کہ ہم سب ایک  جیسے (انسان)  ہیں” ۔

ملالہ نے انڈیانا فیور کی باسکٹ بال اسٹار کیٹلن کلارک کی مثال دی، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے خواتین کے کھیلوں میں ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی۔
“ایسے کھلاڑی بغیر کچھ کہے بہت کچھ کہہ جاتے ہیں،” ملالہ نے کہا۔
“یہ لڑکیوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ آسمان ہی ان کی حد ہے۔”

Post navigation

Previous: بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ
Next: پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025
Netanyahu's 'clean break' policy and attack on Iran
  • Israel-Iran War
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو کی ’کلین بریک‘ پالیسی اور ایران پر حملہ: مشرق وسطیٰ کا نیا محاذ

معصومہ زہرہ 21/06/2025
ٰماگع
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • فیچر کالمز
  • کالمز

‎صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ھے

ویب ڈیسک 17/05/2025

یہ بھی پڑہیے

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟

معصومہ زہرہ 26/08/2025
ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک 14/08/2025
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ 27/06/2025

Calendar

August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

Top News

Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ 27/06/2025
Netanyahu's 'clean break' policy and attack on Iran
  • Israel-Iran War
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو کی ’کلین بریک‘ پالیسی اور ایران پر حملہ: مشرق وسطیٰ کا نیا محاذ

معصومہ زہرہ 21/06/2025
ٰماگع
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • فیچر کالمز
  • کالمز

‎صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ھے

ویب ڈیسک 17/05/2025
President Trump thanks Pakistan for helping capture mastermind of Kabul airport attack
  • Top News
  • افغانستان
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دہثت گردی

کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں ، صدر ٹرمپ

معصومہ زہرہ 05/03/2025
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin

Categories

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.