Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsجسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات

جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججز اور ایک عارضی جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرٹیکل 181 اور 175 اے کے تحت سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج تعینات کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیے گئے، جسٹس اعجاز سواتی مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے تقرری تک فرائض سرانجام دیں گے۔

جسٹس جنید غفار قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیے گئے، جسٹس عتیق شاہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ جانے والے 2 ججز کے اعزاز میں ضلعی عدلیہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیاتھا۔

ضلعی عدلیہ کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز شریک تھے، سنیارٹی کے معاملے پر پریزنٹیشن بھجوانے والے 5 ججز نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، آپ کبھی کسی بھی مسئلے کے لیے میرے پاس آ سکتے ہیں۔

Latest articles

ہم نہیں چاہتے کہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے، حماس

اردو انٹرنیشنل غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس...

اقوامِ متحدہ نے حسينہ واجد حکومت کو سنگين جرائم کی مرتکب قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ نے سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت کو اقتدار...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

More like this

ہم نہیں چاہتے کہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے، حماس

اردو انٹرنیشنل غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس...

اقوامِ متحدہ نے حسينہ واجد حکومت کو سنگين جرائم کی مرتکب قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ نے سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت کو اقتدار...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...