Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلکرکٹجنوبی افریقہ کا سہ فریقی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا سہ فریقی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ روب والٹر نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو کہ 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آل فارمیٹ کے کپتان ٹیمبا باوما ابتدائی اسکواڈ کی قیادت کریں گے، جس میں چھ غیر کیپڈ کھلاڑی میتھیو بریٹزکے، میکا ایل پرنس، گیڈون پیٹرز، ایتھن بوش، سینوران متھوسامی اور میہلالی مپونگوانا شامل ہیں۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے مطابق بدھ کو سن رائزرز ایسٹرن کیپ اور جوبرگ سپر کنگز کے درمیان ہونے والے ایس اے 20 ایلیمینیٹر کے بعد ابتدائی اسکواڈ میں مزید کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا، جب کہ آئندہ سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 9 فروری کو فرنچائز لیگ کے فائنل کے بعد کیا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیشو مہاراج اور ہینرک کلاسن پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے اور 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل 9 فروری کو کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

دریں اثنا، ان کے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 سے منسلک کھلاڑی مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور رسی وین ڈیر ڈوسن 14 فروری کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا سکواڈ: ٹیمبا باوما (کپتان)، ایتھن بوش، میتھیو بریٹزکے، کوٹزی، جونیئر ڈالا، ویان مولڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسامی، گیڈون پیٹرز، میکا ایل پرنس، جیسن اسمتھ اور کائل ویرین۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this