حکومت پاکستان کی جانب سےغیر قانوی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف ایک دن باقی رہ گیا.
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے جامع آپریشن ہو گا۔
جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو آگے نہیں بڑھائی جائے گی.
31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر نے کا عمل شروع کیا جائے گا.
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے ایک دن کی مہلت باقی ہے، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا۔
اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی بھی مکمل کرلی ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ تمامغیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گےجبکہ 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔