Wednesday, January 22, 2025
HomeTop Newsوزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بننے...

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بننے پر مبارکباد

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47واں صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے امریکا اور پاکستان نے اپنے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطے میں اور اس سے باہر ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہم ایسا مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے دوسری بار صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔

Latest articles

ترکیہ: تفریحی مقام پر ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک...

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے تربیتی سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ نے منگل کو ...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر اور سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ...

برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان “ایووین” کا سامنا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان کا سامنا ہے۔...

More like this