
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں، انگلینڈ کے گیند بازوں نے، کپتان روہت شرما کے شاندار 87 رنز کے باوجود، ہندوستان کو 229-9 تک محدود رکھا۔
میچ کی دوسری اننگز میں، بھارت نے ابتدائی پاور پلے کے دوران چار وکٹیں لے کر شاندار آغاز کیا اور صرف 40 رنز کی گنوائے۔ ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، جو روٹ اور بین اسٹوکس پہلے 10 اوورز میں ٓاوٹ ہو گیے، جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے بعد کلدیپ یادو نے جوس بٹلر کو آؤٹ کرکے اہم کردار ادا کیا اور 24ویں اوور میں محمد شامی نے معین علی کو پویلین واپس بھیج دیا۔ 25 اوورز کے بعد انگلینڈ کو 84/6 پر مشکلات کا شکار ہوئی اور پوری انگلش بیٹنگ لائن اپ 35ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔
ہندوستان نے لکھنؤ میں انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرا کر اس ون ڈے ورلڈ کپ میں لگاتار چھٹی جیت حاصل کر لی۔