Friday, January 10, 2025
HomePoliticsلبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف کو صدر منتخب کرلیا

لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف کو صدر منتخب کرلیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف خلیل عون کو لبنان کا صدر منتخب کرلیا، انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے 128 میں سے 99 اراکین نے جنرل جوزف عون کےحق میں ووٹ دیا۔

نومنتخب صدر جنرل جوزف خلیل عون نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ملک کے سیاسی اور اقتصادی ڈھانچے کی تعمیرنو کرکے لبنان کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا۔

صدر خلیل عون نے کہا کہ لبنان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی کارکردگی کا انداز بدلنا ہوگا، وزیراعظم صدر کا شراکت دار ہوگا نہ کہ حریف۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات اور عدالتی نظام میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ملک کے عدالتی نظام کی مکمل آزادی اور خودمختاری دی جائے گی۔

نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی اور مشرقی سرحدوں کی نگہبانی لبنانی مسلح افواج کی ذمہ داری ہوگی، لبنانی ریاست اسرائیلی قبضے اور حملوں سے نجات پانے کے لیے کام کرے گی۔

جوزف خلیل عون نے کہا کہ حکومت اسرائیلی حملوں میں تباہ علاقوں بشمول بیروت کے جنوبی ٹاؤن کی تعمیرنو کرے گی، لبنان کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کیخلاف برتری کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لیں گے، لبنان کی دفاعی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، تمام عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے جائیں گے۔

عون نے کہا کہ لبنان علاقائی مسائل پر مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے گا، شام کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔

Latest articles

پوپ فرانسس نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے...

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیوں کیے؟ امریکی کانگریس کا عالمی عدالت پرپابندی کے حق میں ووٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق...

لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد صائم ایوب نے بیان جاری کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے...

ایلون مسک بھارتی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں کیخلاف ’اشتعال انگیزی‘ کی مہم میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ ہفتوں...

More like this