Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsامریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی

امریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پیر کے روز شام کی عبوری حکومت پر لگائی گئی کچھ پابندیوں میں نرمی کر دی ہے تاکہ نئی انتظامیہ کو بشارالاسد کی معزولی کے بعد انسانی امداد کی اجازت دی جا سکے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے چھ ماہ تک جاری رہنے والا ایک عام لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت شامی حکومت کے ساتھ کچھ لین دین کی اجازت دی گئی۔ اس لین دین میں توانائی کی فروخت بھی شامل ہیں۔

اس اقدام سے دس سال سے زائد عرصے سے اپوزیشن کو کچلنے کے بعد لگائی گئی امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی، لیکن یہ نئی عبوری حکومت کے لیے امریکی حمایت کی محدود پیشکش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے عام اجازت امریکہ کی اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس کی پابندیاں “بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے والی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بنتی ہیں‘۔

نائب وزیر خزانہ والی اڈیمو نے کہا کہ ان کا محکمہ شام میں انسانی امداد اور ذمہ دار حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسد کی معزولی کے بعد سے ملک کے نئے ڈی فیکٹو حکام کے نمائندوں نے کہا ہے کہ نیا شام جامع اور دنیا کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔

شام کے نئے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ دمشق ملک پر سخت امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایندھن، گندم یا دیگر اہم اشیا کی درآمد کے معاہدے کرنے سے قاصر ہے۔

ماہر خلیل الحسن نے دمشق میں اپنے دفتر میں رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک میں حکومت کرنے والی نئی انتظامیہ چند مہینوں کے لیے کافی گندم اور ایندھن جمع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو شام کو “آفت” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this