Monday, January 6, 2025
Homeانڈیابھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

بھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انسانی میٹا پنیو وائرس (HMPV) کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک 8 ماہ کے بچے میں HMPV وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ 2 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 1 بچہ 8 ماہ جبکہ دوسرے کی عمر 3 ماہ ہے، دونوں بچوں کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔

’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق دونوں شیر خوار بچے برونکوپنیومونیا کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے تھے۔

برونکوپنیومونیا کو برونکیل نمونیا بھی کہا جاتا ہے۔

یہ نمونیا کی ایک قسم ہے جس میں پھیپھڑوں میں برونچی اور الیوولی (چھوٹے ہوا کے تھیلے) میں سوزش آ جاتی ہے۔

برونکوپنیومونیا کی علامات ہلکی سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔

برونکوپنیومونیا کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس میں دقت، تیز سانس لینا، پسینہ آنا، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

واضح رہے کہ HMPV کا مطلب ہیومن میٹا نیومو وائرس ہے جو کہ چین میں تیزی پھیل رہا ہے۔

Latest articles

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان...

پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور،حکومت کا اعلیٰ سطحی وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے رواں ماہ تین اعلیٰ سطح وفود بنگلہ...

پریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلہم نے ایپسوچ کے خلاف سنسنی...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے، میڈیا ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوب اینڈ میل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کینیڈا...

More like this