او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ردعمل آگیا

0
109

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ردعمل آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے 11 دسمبر 2023 کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے سنائے گئے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے نے 5 اگست 2019 کو ہندوستانی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو برقرار رکھا ہے جس نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے.

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ ، جموں و کشمیر کے مسئلے سے متعلق اسلامی سربراہی اجلاس اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے فیصلوں اور قراردادوں کے حوالے سے، 5 اگست 2019 کے بعد سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے .

جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور عالمی برادری سے اس مطالبہ کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد وں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔