Wednesday, February 26, 2025
Homeاسرائیل حماس جنگغزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، شدید سردی...

غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، شدید سردی کے باعث 3 بچے جاں بحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں پناہ گزین کیمپ میں 3 کمسن بچے اور ڈاکٹر شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث جنوبی غزہ کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پناہ گزین کیمپ میں شدید سردی کے باعث 3 بچے ٹھٹھرکر جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے صحافیوں کی گاڑی پر بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 5 صحافی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 30 افراد لاپتا ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں نئی شرط عائد کردی ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 361 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے زیادہ ہے۔

Latest articles

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

More like this