Wednesday, December 25, 2024
Homeپاکستانڈی 8 سمٹ، نائب وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کے لیے قائرہ پہنچ...

ڈی 8 سمٹ، نائب وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کے لیے قائرہ پہنچ گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈیویلمپنٹ 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قائرہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پاکستانی سفارت خانہ قائرہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قاہرہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال پاکستانی ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری احمد امجد علی بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استقبال کے لیے مصری وزارت خارجہ کے اعلی احکام بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار قائرہ میں کل ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قاہرہ میں مختلف اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قائرہ میں سیکا کانفرنس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، پاکستان سیکا وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان سفارتی، عوامی سطع پر روابط کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے، یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کے لیے مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور استحکام ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ترقی کا مظہر ہے، ٹرانسپورٹ اور توانائی کی راہداری ترقی کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ ڈی 8 میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیے شامل ہیں۔ جو 1997 میں جنوب مشرقی ایشیا سے افریقا تک پھیلے ہوئے ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

Latest articles

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بدھ کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ...

موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد...

پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 12 بہترین پرفارمر کو انعام دینے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹ کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

More like this