Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستاننجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں: خالد مقبول صدیقی

نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں: خالد مقبول صدیقی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں۔

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کراچی کو بائی پاس کیا، پاکستان کی ترقی بائی پاس ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی وہ کسی صوبے نہیں بنگلادیش چلے گئے، کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کراچی میں بھی نیشنل ٹیکسٹال یونیورسٹی کا کیمپس ہے، کپاس پاکستان کی اہم ترین پیداوار ہے، ایکسپورٹ کرتے ہیں، ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں لیکن ٹیکسٹال کو کپاس نہیں ملتی، پاکستان سے زیادہ بنگلادیشی گارمنٹ دیگر ممالک میں مل رہا ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ 50 سال میں ہر طرح کی پابندی کے باوجود کراچی چل رہا ہے، کراچی صرف چل نہیں رہا پاکستان کو چلا رہا ہے، کراچی کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق سب جانتے ہیں، بلدیاتی اداروں سے براہ راست عوام کو فائدہ ملنا چاہیے، وفاقی اردو یونیورسٹی کا معاملہ دیکھ رہا ہوں، عدالتوں کے فیصلے صحیح بھی اور غلط بھی ہوسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی اپنی سوچ اور ہماری اپنی سوچ ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this