Wednesday, December 25, 2024
Homeتازہ ترینشام میں روسی فوجی انخلاء کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں

شام میں روسی فوجی انخلاء کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں

Published on

گزشتہ ہفتے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے سے ساز و سامان منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ میکسار ٹیکنالوجیز کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، روس شام کے حمیمیم ایئر بیس سے بھاری کارگو طیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کو ہٹا رہا ہے۔

تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس شام میں اپنے فوجی اڈے سے سامان منتقل کر رہا ہے۔ انتونوو اے این-124 طیارے، جن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیاروں میں ہوتا ہے،لاذقیہ کے حمیمیم ایئر بیس پر کھڑے ہیں اور ان کے اگلے حصے (شنک) کھلے ہوئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ سامان لوڈ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ایک ، کے اے -52 حملہ آور ہیلی کاپٹر کو توڑ کر اس طرح تیار کیا جا رہا ہے کہ اسے نقل و حمل کے لیے بھیجا جا سکے۔ تصاویر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ایس -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کے کچھ حصے اپنی پرانی تعیناتی کی جگہ سے ہٹا دیے جا رہے ہیں۔

میکسار کے مطابق، شام کے ساحلی علاقے طرطوس میں روس کے بحری اڈے کی حالت میں زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ – تصاویر میں دو فریگیٹ جہاز طرطوس کے ساحل پر موجود ہیں، اور بحری اڈہ بدستور فعال نظر آ رہا ہے۔

برطانوی چینل 4 نیوز نے رپورٹ کیا کہ 150 سے زیادہ روسی فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ سڑک پر رواں دواں دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، روسی فوج منظم انداز میں شام سے نکل رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید اس انخلا کے لیے کوئی معاہدہ کیا گیا ہے۔

روس 1944 میں شام کی آزادی کے بعد سے اس کا حامی رہا ہے۔ مغربی ممالک طویل عرصے سے شام کو سوویت یونین کے زیر اثر سمجھتے رہے ہیں۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران روس نے صدر اسد کی حمایت کی، اور اب اس کے فوجی اڈوں اور سفارتی مشنز کی حفاظت کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔

کریملن کے مطابق، شام سے فوجی انخلا کا مقصد فوجی اڈوں اور سفارتی مشنز کو محفوظ رکھنا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس معاملے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Latest articles

راشد خان زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے محروم

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان ذاتی...

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بدھ کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ...

موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد...

پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 12 بہترین پرفارمر کو انعام دینے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی...

More like this