بلاول بھٹو نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

0
61

بلاول بھٹو نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا.

بلاول بھٹو زرداری نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے .درخواست بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے.

درخواست میں لکھا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے.

درخواست میں لکھا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی،ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے.

درخواست میں موقف ہے کہ درخواست گزار سابق صدر آصف علی زرداری جنہوں نے ریفرنس دائر کیا تھا کے بیٹے اور بھٹو شہید کے نواسے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو قائد عوام تھے اور عوام انکے ریفرنس کو براہ راست دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کی کاروائی براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے.