بھارتی سپریم کورٹ نےاقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی فیصلہ دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے،شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے لاکھوں کشمیریوں کی قربانی سے غداری کی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے اس متعصبانہ فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوگی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری جدو جہد میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ یہ فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کے ماتھے پر انصاف کے خون کی پہچان کے طور پر دیکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہر سطح پر کشمیریوں کے حق کی آواز اٹھائے گی۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ہم اس جد وجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔