بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ کر کے انصاف کا خون کیا ہے،خواجہ سعد رفیق

0
46

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ کر کے انصاف کا خون کیا ہے،خواجہ سعد رفیق

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ٹویٹرپر سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارتی فوج نے دھائیوں سے قبضہ غاصبانہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنیکی مجاز نہیں ہے.

لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توھین ہے.

خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت اور پاکستان سےمحبت تاریخی ہے.

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کشمیری استصواب راۓ کے ذریعے ہی کریں گے.